www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

306947
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو لاھور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت اور ان سے ملاقات کی-
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پارٹی رھنماؤں کے ساتھ پیر کو نوازشریف کی عیادت کے لئے لاھور کی کوٹ لکھپت جیل پھنچے-
بلاول بھٹو زرداری اور نوازشریف کے درمیان یہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رھی- چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے ھفتے کو محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی گئی تھی کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملنا اور ان کی عیادت کرنا چاھتے ہیں-
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے بلاول بھٹو زرداری نے کھا کہ نوازشریف سے ملاقات کا کوئی سیاسی مقصد نھیں تھا اور میں نے صرف ان کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ہے-
بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کے علاج و معالجے کے بارے میں تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ھوئے کھا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود اخلاقی اور انسانی فرائض کو فراموش نھیں کرنا چاھئے-
بلاول بھٹو زرداری نے کھا کہ میں اپنی پارٹی کی طرف سے حکومت سے درخواست کرتا ھوں کہ وہ ایسے شخص کا مناسب علاج و معالجہ کرے جو تین بار ملک کا وزیر اعظم رہ چکا ہے-
انھوں نے کھا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نواز شریف کی سلامتی کو یقینی بنائے- اگرچہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ یہ ملاقات کسی سیاسی مقصد کے لئے نھیں ھوئی ہے لیکن پاکستان کے سیاسی حلقوں میں طرح طرح کے تبصرے کئے جا رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh