www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

303572
دنیا بھر کی طاقتور فوجوں کی فھرست جاری کرنے والی فوجی ویب سایٹ گلوبل فائر پاور نے 2019 کی اپنی فھرست میں دنیا کے 137 ممالک کی فوجی طاقت کے اعداد و شمار پیش کئے ہیں ۔
گلوبل فائر پاور کی فھرست میں ایرانی فوج کا 14واں مقام ہے۔
فھرست میں امریکا پھلے نمبر پر، چین دوسرے، روس تیسرے اور پھر ھندوستان چوتھے مقام پر ہے۔ ھندوستان کے بعد فرانس کی فوج ہے، اس کے بعد برطانیہ، جاپان، ترکی، جرمنی اور ایسے کچھ ممالک کا نام پیش کیا گیا ہے۔
اس ریکنگ کے لئے ممالک کو 55 معیاروں پر پرکھا گیا ہے۔ ان میں فوجی وسائل، طبیعی وسائل، صنعت اور جغرافیائی حالات کے علاوہ انسانی طاقت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ھندوستان اور چین کو باقی ممالک کی بہ نسبت فوجی طاقت کی بہ نسبت زیادہ نمبر دیئے گئے ہیں ۔
روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق، فھرست میں امریکا، روس، چین، ھندوستان، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ، ترکی، جرمنی، اٹلی، مصر، برازیل اور ایران بالترتیب دنیا کی طاقتور فوجیں ہیں۔
مشرق وسطی میں مصر اور ترکی فوج کو ایران سے زیادہ طاقتور بتایا گیا ہے۔ 2018 میں ایرانی فوج کو 13ویں درجے پر رکھا گیا تھا۔
اس فھرست میں اسرائیل 2018 کی طرح ایران سے نیچے ہے، اسرائیل کو 2019 میں بھی 16ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے جبکہ سعودی عرب کو 25 نمبر پر جگہ ملی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh