www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

320435
فرانس کے ڈاکٹروں نے صدر میکرون کو ایک احتجاجی مراسلہ ارسال کر کے ان سے کھا ہے کہ وہ پولیس کو مظاھرین پر خطرناک فلش بال کا استعمال کرنے سے روکیں۔
احتجاجی مراسلے پر دستخط کرنے والے فرانسیسی ڈاکٹروں نے صدر میکرون سے کھا ہے کہ فلش بال کے استعمال سے بڑی تعداد میں یلو جیکٹ تحریک کے مظاھرین آنکھوں کی بینائی سے محروم ھو رھے ہیں اور اعضائے بدن بھی جسم سے الگ ھو رھے ہیں-
اس احتجاجی مراسلے پر آنکھ کے پینتیس ڈاکٹروں نے دستخط کئے ہیں جنھوں نے لکھا ہے کہ پولیس کے ذریعے مظاھرین پر فلش بال کے استعمال سے مظاھرین کی آنکھوں کو سنگین نقصانات پھنچ رھے ہیں اور ابھی تک فرانس کی تاریخ میں آنکھ کی بینائی سے محرومی کے اتنے بڑے واقعے کی مثال نھیں ملتی-
فرانسیسی اخبار جرنال دو دیمانش نے لکھا ہے کہ فرانسیسی ڈاکٹروں کا کھنا ہے کہ صدر امانوئیل میکرون نے ان کے اس خط کا کوئی جواب نھیں دیا-
فرانس کے نائب وزیر داخلہ نے ابھی حال ھی میں کھا ہے کہ گذشتہ برس نومبر سے یلو جیکٹ مظاھروں کے آغاز سے اب تک تیرہ ھزار فلش بال کی گولیاں فائر کی جا چکی ہیں-
فرانسیسی وزارت داخلہ نے بھی کھا ہے کہ فلش بال اور صوتی بموں کی زد میں اب تک سیکڑوں مظاھرین زخمی ھو چکے ہیں اور بیس سے زائد افراد نابینا ھوئے ہیں یا پھر ان کے اعضائے بدن الگ ھو گئے ہیں-

Add comment


Security code
Refresh