www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

342413
وینزوئیلا میں بجلی کے بحران کے باعث تعلیمی ادارے اور کمپنیوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ اسی کے ساتھ دارالحکومت کراکاس سمیت مختلف شھروں میں عوام نے ایک بار پھر مظاھرہ کر کے مادورو کی حمایت کا اعلان کیا۔
وینزوئیلا کے مواصلات، ثقافت اور سیاحت کے امور کے اعلی عھدیدار جارج روڈریگز نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کے مسلسل منقطع ھونے کے نتیجے میں تمام اسکول کالج اور کمپنیاں بند کر دی گئی ہیں اور پیر کے روز چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔
انھوں نے کھا کہ وینزوئیلا کے بیشتر علاقوں میں بجلی اتوار کے روز مسلسل چوتھے روز بھی منقطع رھی جبکہ اسی بنا پر جمعرات اور جمعے کے روز اسپتالوں میں پندرہ بیمار دم توڑ گئے اس لئے کہ بجلی نہ ھونے کی بنا پر ان کا معالجہ نہ ھو سکا۔
وینزوئیلا کی قانونی حکومت نے ملک میں پیدا ھونے والے ان تمام حالات کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا ہے اس لئے کہ اس ملک کے خلاف وائٹ ھاؤس کی سازشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
وینزوئیلا کی بحرانی صورت حال کے باوجود اس ملک کے دارالحکومت کراکاس سمیت مختلف بڑے شھروں میں عوامی مظاھرے کئے گئے اور ملک کی موجودہ قانونی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
حکومت کی حمایت میں کئے جانے والے ان مظاھروں میں امریکہ کے خلاف شدید نعرے لگائے گئے اور ملک میں امریکی مداخلت کی مذمت کی گئی۔
مظاھرین نے اعلان کیا کہ امریکہ ھی وینزوئیلا میں بحران و بدامنی اور جنگ و اندرونی خلفشار پھیلانے کی کوشش کر رھا ہے۔
دوسری جانب امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اے بی سی ٹی وی سے گفتگو میں کھا ہے کہ حکومت مخالفین اور فوجی عھدیداروں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تا کہ فوج کو مادورو کے خلاف اور مخالفین کی حمایت میں اٹھ کھڑے ھونے پر راضی کیا جاسکے۔
ادھر وینزوئیلا کے امور میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے نے مکمل بے بسی کا اظھار کرتے ھوئے کھا ہے کہ ایسی کوئی علامت نھیں پائی جاتی کہ جس سے یہ ظاھر ھو سکے کہ نکولس مادورو اقتدار سے ھٹنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ایلیوٹ ابرمز نے کھا کہ مادورو اگر مذاکرات پر تیار ھو جاتے ہیں تو واشنگٹن، وینزوئیلا میں جاری بحران کا خاتمہ کرنے کے لئے کسی راہ حل کے حصول کے لئے اس ملک کے خلاف بعض پابندیاں ھٹانے کے لئے آمادہ ہے۔
جان بولٹن اور ایلیوٹ ابرمز کے یہ بیانات ایسی حالت میں سامنے آئے ہیں کہ وینزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے طرفداروں سے خطاب میں امریکی تسلط پسندی کو ملک کے مسائل و مشکلات کا باعث قرار دیا اور کھا کہ وینزوئیلا کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا محب وطن کی جانب سے منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Add comment


Security code
Refresh