www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

315012
ھتھیاروں کی عالمی سطح پر سب سے بڑا فروخت کنندہ ملک امریکا ہے جب کہ اسلحے کی سب سے زیادہ خریداری کرنے والا ملک سعودی عرب ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امن پر تحقیق کرنے والے اسٹاک ھوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2014 سے 2018 کے درمیان ھتھیاروں کی خرید و فروخت میں 2009 سے 2013 کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ھوا ہے۔
سیپری کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ھتھیاروں کی فروخت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک امریکا ہے، جو مجموعی طور پر 36 فیصد ھتھیار فروخت کر رھا ہے۔ امریکا کے بعد روس، فرانس، جرمنی اور چین اسلحے کی فروخت میں بالترتیب بڑے ممالک ہیں۔ ان پانچوں ممالک نے مجموعی طور پر دنیا بھر میں اسلحے کی فروخت میں 75 فیصد حصہ ڈالا۔
خلیج فارس کے ممالک میں اسلحے کی خریداری میں 2009 سے 2013 کے مقابلے میں 2014 سے 2018 کے درمیان 87 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جب کہ سعودی عرب 2009 سے 2013 کے مقابلے میں گزشتہ چار برسوں میں 192 فیصد اضافے کے ساتھ اب بھی دنیا میں سب سے زیادہ ھتھیار خریدنے والا ملک ہے۔
واضح رھے کہ سیپری ھر چار سال بعد ھتھیاروں کی خرید و فروخت سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتا ہے ۔

Add comment


Security code
Refresh