www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

308909
امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اپنے ایک اور وحشیانہ جرم کا ارتکاب کرتے ھوئے شام کے مشرقی شھر دیرالزور کے قریب بمباری کر کے پچاس سے زائد عام شھریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
شام میں امریکا کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے اور نام نھاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر دیرالزور کے مضافاتی علاقے الباغوز میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کر کے دسیوں افراد کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا-
بتایا جاتا ہے کہ اس بمباری میں پچاس سے زائد افراد مارے گئے ہیں جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں- عراق اور شام میں جنگ کی صورتحال پر نظر رکھنے والے برطانوی ادارے ایئروارز نے بھی اپنی رپورٹ میں کھا ہے کہ دو ھزار چودہ سے اب تک عراق اور شام میں امریکا کے ھوائی حملوں میں پانچ ھزار سے زائد عام شھری مارے جا چکے ہیں-
امریکی اتحاد نے حالیہ برسوں کے دوران دھشت گردوں پر حملے کرنے کے بھانے عراق اور شام میں زیادہ تر عام شھریوں کو ھی نشانہ بنایا ہے-

Add comment


Security code
Refresh