www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

934243
پاکستان کے شھر کوئٹہ کے حالیہ سانحے کے خلاف عوامی دھرنا تین روز سے جاری ہے اور شدید بارشوں کے باوجود سیکڑوں مرد و خواتین اور بچے مغربی بائی پاس پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
تین روز سے جاری دھرنے کے شرکا نیشنل ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عمل درآمد کرنے، دھشت گرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس کارروائی اور شیعہ کمیونٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضمانت دیئے جانے کا مطالبہ کر رھے ہیں۔
وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی نے دھرنے کے منتظمین اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ہے اور انھیں حکومت کی جانب سے بعض یقین دھانیاں بھی کرائی ہیں تاھم دھرنے کے شرکا ان کی یقین دھانیوں سے مطمئن نھیں ھوئے اور انھوں نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔
اس سے پھلے صوبے کے وزیر اعلی نے بھی دھرنے کے مقام پر ھزارہ کمیونٹی کے رھنماؤں سے ملاقات اور دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تھی تاھم مظاھرین کا کھنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نھیں کیے جاتے دھرنا ختم نھیں کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز سبزی منڈی میں ھونے والے خودکش دھماکے میں بیس افراد شھید اور اڑتالیس زخمی ھو گئے تھے۔
دہشت گردی کے اس واقعے کی ذمہ داری طالبان، لشکر جھنگوی اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں نے قبول کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh