www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

999118
اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی بھوک ھڑتال ساتویں روز میں داخل ھو گئی ہے۔ دوسری جانب فلسطین کی قومی اور مزاحمتی تنظیموں نے فلسطینی قیدیوں کی جان بچانے کے لئے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق چار سو فلسطینی قیدیوں نے گزشتہ اتوار سے جیلوں کی ابتر صورت حال، بنیادی انسانی سھولتوں کے فقدان اور قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف بھوک ھڑتال کی ہے۔
بھوک ھڑتال کرنے والے متعدد فلسطینی قیدیوں کی حالت غیر ھو گئی ہے اور کئی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
توقع کی جارھی ہے کہ ایک ھزار سے زائد دوسرے فلسطینی قیدی بھی عنقریب اس بھوک ھڑتال میں شامل ھو جائیں گے۔
تقریبا سات ھزار فلسطینی قیدی اسرائیل کی مختلف جیلوں میں بند ہیں جن میں سے ایک ھزار آٹھ سو سے زائد، صحت کی بنیادی سھولتوں کے فقدان کی وجہ سے سرطان اور دوسری بیماریوں میں متبلا ھو چکے ہیں۔
فلسطین کی قومی اور مزاحمتی تنظیموں نے فلسطینی قیدیوں کی جان بچانے کے لئے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی تنظیموں نے تمام فلسطینی شھریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سترہ اپریل کو یوم اسیران فلسطین کے موقع پر آزاد اور مقبوضہ فلسطین میں مظاھرے کرکے قیدیوں کے حق میں آواز بلند کریں۔
ادھر فلسطین کی جھاد اسلامی پارٹی نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ھڑتال کرنے والے قیدیوں کے ساتھ مکمل یکجھتی کا اظھار کرتے ھوئے کھا ہے کہ بھوک ھڑتال کرنے والے قیدیوں کے اصولی مطالبات کی حمایت جاری رکھے گی۔
جھاد اسلامی فلسطین نے کھا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں قیدیوں کے حقوق کے لیے ھر طرح کی جدوجھد کی پابند ہیں اور ان کے دفاع کے لیے ھر ممکن قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔
درایں اثنا غزہ میں حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کے لیے قائم مشترکہ کمیٹی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ بند کرائے۔
حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں پرامن فلسطینی مظاھرین کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملوں اور جارحیت کی مذمت کرتے ھوئے کھا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور جنیوا معاھدے پر دستخط کرنے والے، اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ھوئے عام شھریوں اور اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینیوں کی ٹھوس اور موثر حمایت کریں۔
واضح رھے کہ جمعے کے روز "اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کے خلاف متحدہ جدوجھد" کے عنوان سے ھونے والے چوّن ویں واپسی مارچ پر صھیونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں پندرہ سالہ فلسطینی لڑکی شھید اور درجنوں فلسطینی زخمی ھو گئے تھے جن میں امدادی کارکن اور صحافی بھی شامل ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh