www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

945929
عراق میں دھشت گردی کے خلاف سرگرم اسلامی مزاحمتی تنظیموں اور گروھوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی اقدام کو مسترد کرتے ھوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی گروھوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دھشت گردی کی فھرست میں شامل کرنے کے امریکی صدر کے اقدام کی بھر پورالفاظ میں مذمت کرتے ھوئے کھا کہ دھشت گرد گروھوں کو تشکیل دینے اور ان کی بھر پور حمایت کرنے والا امریکہ پھلا ملک ہے ۔ امریکہ سازش اور دھشت گردی کا اصلی اور بنیادی محور ہے۔
نجف اشرف میں عراق کی بدر تنظیم کے سربراہ ابو فرقد السعداوی نے تاکید کرتے ھوئے کھا کہ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ داعش، النصرہ فرنٹ اور دیگر وھابی دھشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور سرپرستی میں امریکہ نے اھم کردار ادا کیا ہے امریکہ خود دھشت گرد ہے اور دھشت گرد گروھوں کا حامی ہے اس کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دھشت گردی کی فھرست میں شامل کرنا مضحکہ خیز ہے اگردھشت گردی کے خلاف جنگ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی حمایت نہ ھوتی تو آج تک امریکہ کے آلہ کاردھشت گردوں کا 4 سے 5 ممالک پر قبضہ ھوگیا ھوتا۔

Add comment


Security code
Refresh