www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

964715
ھندوستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے سبھی سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ھو گئی ہیں۔ اس درمیان اپوزیشن کی بیس جماعتوں نے ای وی ایم مشینوں پر سوال کھڑے کرتے ھوئے دوبارہ بیلٹ پیپروں سے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔
ھندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست جموں و کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ھوئے دعوی کیا ہے کہ اس بار کے الیکشن میں بھی ان کی ھی جماعت کو کامیابی ملے گی-
نریندر مودی نے دعوی کیا کہ سروے رپورٹوں میں بھی یھی بات سامنے آرھی ہے کہ کامیابی بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی ھو گی-
دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے کھا ہے کہ نریندرمودی کو اقتدار سے باھر ھونے کا ڈر ستا رھا ہے- کانگریس کے سینیئر لیڈر پی چدمبرم نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ھوئے کھا کہ ان کے کارناموں میں نوٹوں کی منسوخی اور درمیانی صنعتوں کو ختم کرنے کے علاوہ اقلیتوں اور دیگرطبقوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے۔
اس درمیان اپوزیشن کی بیس جماعتوں نے ای وی ایم مشینوں پر سوال کھڑے کرتے ھوئے دوبارہ بیلٹ پیپروں سے انتخابات کا مطالبہ کیا- نئی دھلی میں تقریبا بیس سیاسی جماعتوں نے ای وی ایم مشینوں میں گڑبڑی کے بارے میں ایک اجلاس کیا اور مطالبہ کیا کہ پچاس فیصد پرچیوں کو ای وی ایم مشینوں سے ملایا جائے۔

Add comment


Security code
Refresh