www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

905523
ایران میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 98.5 فیصد گاؤں میں پانی اور بجلی کی سپلائی شروع ھو گئی ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر توانائی رضا اردکانیان نے کھا ہے کہ ایرانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 98.5 فیصد گاؤں میں پانی اور بجلی کی سپلائی شروع ھوگئی جبکہ 87 گاؤں بجلی اور پانی کی کمی کا شکار ہیں.
رضا اردکانیان نے کھا کہ وسیع پیمانے پر آنے والے سیلاب کی وجہ سے 3200 گاؤں بجلی اور پانی کی کمی کا شکار ھوئے تھے جھاں رات دن امدادی کاموں کے بعد اب ان گاؤں میں 98.5 فیصد میں پانی اور بجلی کی سپلائی شروع ھوگئی ہے.
یاد رھے کہ گزشتہ چار ھفتے کے دوران، اسلامی جمھوریہ ایران کے شمالی اور جنوب مغربی علاقے وسیع پیمانے پر سیلاب کی زد میں تھے جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ھوگئے اور ان علاقوں کا زمینی اور مواصلاتی نظام درھم برھم ھوگیا ۔

Add comment


Security code
Refresh