www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

934582
روس کے وزیر خارجہ نے کھا ہے کہ دنیا میں گھٹتے ھوئے امریکی اثرورسوخ کی بنا پر واشنگٹن دیگر ملکوں پر دباؤ ڈال رھا ہے۔
روس کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کے بارے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے سرگئی لاوروف نے کھا ہے کہ امریکی حکام دنیا کے آزاد ملکوں میں کھلی مداخلت کر رھے ہیں۔
انھوں نے کھا کہ امریکہ وینیزویلا کی قانونی حکومت گرانے کی کوشش کر رھا ہے جبکہ وہ اس ملک کے خلاف فوجی کارروائی کے بھی درپے رھا ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک وینیزویلا کے امریکہ مخالف صدر نکولس مادورو کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے مخالف رھنما خوان گوآئیدو کی کھل کر حمایت کر رھے ہیں۔
امریکہ نے حکومت وینیزویلا پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے کراکاس کے خلاف پابندیاں بھی عائد کردی ہیں جبکہ بجلی کے قومی نیٹ ورک پر سائبر حملے کر کے صورتحال کو اپنے مفاد موڑنے کی کوشش کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh