www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

981274
جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے ہیں جن میں رھائشی علاقوں کو بھاری نقصان پھنچا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صعدہ کے علاوہ الحدیدہ کو بھی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا اور الشیخ اور اسی طرح القمہ ھوٹل پر شدید حملے کئے۔
صنعا میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے سعودی جارحیت کا جواب دیتے ھوئے، نجران اور جیزان میں واقع سعودی فوجی اھداف پر اندرون ملک تیار کردہ زلزال ایک میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی اس کارروائی میں جارح سعودی اتحاد کو بھاری نقصان پھنچا ہے اور اس کے بھت سے فوجی اور کرائے کے ایجنٹ ھلاک اور زخمی ھوئے ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج کے اسنائپروں نے جنگ کے مختلف محاذوں پر دسیوں سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے نجران میں رقابہ مراش میں جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں سعودی اتحاد کے درجنوں کرائے کے فوجی مارے گئے۔
سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ھزار یمنی شھری شھید اور زخمی ھوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ھوئے ہیں۔
سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نھیں ھو سکا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh