www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

955507
عراق کے قومی سلامتی کے مشیر نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض سے گفتگو میں کھا ہے کہ علاقائی و بین الاقوامی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ عراق اور شام، دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اپنے قومی اقتدار اعلی اور آزادی کے تحفظ کی بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔
بشار اسد نے کھا کہ علاقے کا مستقبل، صرف علاقے کی قومیں ھی طے کر سکتی ہیں۔
عراق کے قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض نے بھی تاکید کے ساتھ کھا کہ شام کی طاقت اور دھشتگردی کے مقابلے میں اس کی کامیابی، عراق کے لئے بھی کامیابی شمار ھوتی ہے بالکل اسی طرح کہ جیسے عراق میں کوئی بھی فوجی کامیابی، شام کے استحکام کے مفاد میں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh