www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

901610
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کھا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی اقدام کے انتھائی خطرناک نتائج برآمد ھوں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو بلیک لسٹ کئے جانے کے امریکی فیصلے پر ایران کے ردعمل کے بارے میں وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد طرف کا کھنا تھا کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کا بیان تھران کا پھلا اور باضابطہ ردعمل تھا۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے امریکہ کو دھشت گردی کی حامی ریاست اور مغربی ایشیا کے لیے قائم امریکی فوج کی سینٹرل کمان اور اس سے وابستہ تمام یونٹوں کو دھشت گرد قرار دے دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کھا کہ ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے اس اقدام کے غیر قانونی ھونے اور خطے میں واشنگٹن کی بے انتھا غلط پالیسیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام علیحدہ علیحدہ خطوط بھی ارسال کیے ہیں۔
انھوں نے کھا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی فیصلے کے حوالے سے دنیا بھر کے وزرائے خارجہ کو بھی تھران کی جانب سے خطوط ارسال کیے گئے ہیں اور ان سے ردعمل ظاھر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کھا کہ اس حوالے سے دنیا بھر کے ملکوں کی جانب سے ٹھوس موقف اختیار کیے جانے کی ضرورت ہے، کیونکہ انھیں معلوم ھونا چاھیے کہ امریکہ کے اس اقدام کے انتھائی خطرناک نتائج برآمد ھوں گے۔
حکومت امریکہ نے ایران مخالف اقدامات اور خطے میں امریکہ کے اھداف کو ناکام بنانے والے گروھوں پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی کے تحت سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام اس فھرست میں شامل کر دیا ہے جسے وہ دھشت گرد گروھوں کی فھرست کھتا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، ایران کی مسلح افواج کا ایک اھم حصہ ہے جس نے امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے برخلاف جو مغربی ایشیا کے علاقے میں دھشت گردوں کی حمایت کر رھے ہیں، دھشت گردوں کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کیا۔
انھوں نے کھا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے دھشت گرد قرار دیئے جانے والے القاعدہ، داعش اور جبھة النصرہ جیسے دھشت گرد گروھوں کے خلاف جنگ کی ہے، جس کی ھمیشہ قدردانی کی گئی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کر دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اور خطے میں ان کے چند کٹھ پتلی حکمران، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف مھم جوئی کے ممکنہ خطرات کے ذمہ دار ھوں گے۔
بھت سے امریکی سیاستدانوں اور تجزیہ نگاروں نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کے ممکنہ نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔
امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ ونڈی شرمین نے کھا ہے کہ ٹرمپ کے اس اقدام سے مشرق وسطی میں موجود امریکی فوجیوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh