www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

603682
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس نازک صورتحال میں امریکی صدر کیجانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز کو روکنے پر اپنے خدشات کا اظھار کرتے ھوئےکھا کہ امریکہ کا یہ اقدام غیر ذمہ دارانہ اور انسانیت کیخلاف جرم ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی صدر کیجانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز کو روکنے کے اقدام کو امریکہ کیجانب سے بین الاقوامی اداروں کی کثیر الجھتی مھم کو کمزور بنانے کا مقصد قرار دیتے ھوئے اس کی شدید مذمت کی۔
سید عباس موسوی نے اس جانب اشارہ کرتے ھوئے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے لوگوں کے زندگی کو براہ راست خطرے سے دوچار کردیا ہے کھا کہ امریکہ اس مشکل صورتحال اور اس عالمگیر وبا کیخلاف لڑنے کے موقع پر اچانک عالمی صحت کے واحد رابطہ کار کو سزا دے رھا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کھا کہ امریکی صدر کیجانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز کو روکنے کا اقدام، الزام تراشی اور کورونا وائرس کی روک تھام میں امریکی حکومت کی نا اھلی کو چھپانے کیلئے ہے۔
انھوں نے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کو غیر موثر بنانے اور عالمی یکجھتی کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی برادری سے عالمی ادارہ صحت کیساتھ کھڑے رھنے کا مطالبہ کیا۔
سیدعباس موسوی نے کھا کہ امریکی حکام کو معلوم ھونا چاھیے کہ ان کے اس طرح کے اقدامات، بین الاقوامی برادری سے ان کے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر عالمی ادارہ صحت کے فنڈ روک دیے جس پر ماھرین صحت نے شدید تنقید کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh