www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

627655
ھندوستانی سپریم کورٹ نے دھلی کے شاھین باغ دھرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔
ھندوستانی خبررساں ادارے ، یو این آئی کے مطابق جمعے کو جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ نے جمعے کو شاھین باغ دھرنے کے خلاف ، بھارتی جنتا پارٹی کے سابق رکن اسمبلی نند کشور گرگ اور امت ساھنی کی اپیلوں پر سماعت یہ کھتے ھوئے پیر تک ملتوی کردی کہ اس دن ان اپیلوں پر زیادہ بھتر طریقے سے سماعت ھوسکے گی ۔مسٹر گرگ کے وکیل نے بینچ کے سامنے اپنی دلیل میں کھا کہ دھلی میں سنیچر کو اسمبلی انتخابات میں پولنگ ھوگی ، اس پر جسٹس کول نے کھا کہ اسی لئے سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کی جاتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دھلی کے شاھین باغ میں جاری خواتین کے دھرنے کے خلاف اپیلوں میں کھا گیا ہے کہ اس دھرنے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے اس لئے اس کو ختم کرایا جائے۔
یاد رھے کہ دھلی کے شاھین باغ میں سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا تقریبا دو مھینے سے جاری ہے۔اس درمیان کئی بار طاقت کا استعمال کرکے دھرنا ختم کرانے کی کوشش کی گئی مگر ناکامی ھوئی۔
دھرنے کے مخالف انتھا پسندوں نے دھرنے کے قریب پھنچ ک غیر مھذب اور اشتعال انگیز نعرے لگا کے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی لیکن دھرنے پر بیٹھی خواتین اور منتظمین نے انھیں کامیاب نھیں ھونے دیا۔
دھلی کے ساتھ ھی ھندوستان کی دیگر ریاستوں اور شھروں میں بھی سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دھرنے ، مظاھرے اور ریلیاں جاری ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh