فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 19 February 2020

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

417349
چین کے صدر نے کھا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے مختلف اداروں کی کارکردگی کے نقائص سامنے آگئے ہیں -
ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جین پینگ نے بیجنگ کے اسپتالوں کے دورے کے موقع پر اس بات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے سے چین کی کمزوریاں اور مضبوط پہلو کھل کر سامنے آئے ہیں کھا کہ اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ھمارے سامنے بہت مشکل راستہ ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم جلد ھی اسے کنٹرول کر لینے کی خبر کا اعلان کریں گے۔
چین کے صدر نے اپنے ملک اور دنیا بھر کے عوام کو چین کے اقتصادی استحکام کی یقین دھانی کرائی اور کھا کہ اگرچہ ھمارا اقتصاد فی الحال دباؤ کا شکار ہے تاھم یہ حالات بدلیں گے اور لوگوں کو ڈرنا نھیں چاھئے۔
چین کے میڈیکل کمیشین نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ایک ھزار اٹھارہ افراد کی ھلاکت کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ عالمی سطح پرتینتالیس ھزار ایک سو افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں جبکہ چین میں بیالیس ھزار چھے سو اڑتیس افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh