ھنوستان دھلی میں ایک بار پھر اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی غیر معمولی فتح حاصل ھوئی۔
دھلی میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کو سترنشستوں والی دھلی اسمبلی میں باسٹھ نشستوں پر جیت حاصل ھوئی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی صرف آٹھ سیٹیوں ہی پر سمٹ گئی ہے اس درمیان کانگریس ایک بار پھر پوری طرح ناکام رھی اور اس کو ایک بھی سیٹ نھیں مل سکی ۔
عام آدمی پارٹی کے دفتر کے سامنے جشن کا سماں رھا۔ لوگ ھندوستان کا ترنگا اور عام آدمی کے پرچم ھاتھوں میں لئے ناچتے اور تھرکتے نظر آ ئے ۔
اسی کے ساتھ دھلی کے اکثر علاقوں میں لوگ میٹھائیاں تقسیم کرکے عام آدمی پارٹی کی جیت کی خوشیاں منائیں ۔بہت سے لوگ یہ بھی کھتے نظر آئے کہ دھلی کے عوام نے عام آدمی پارٹی کے پانچ سالہ کاموں کو سراھا اور نفرت و فرقہ واریت کو مسترد کردیا ہے۔
دھلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجری وال نے اس موقع پر اپنے ایک خطاب میں دھلی کے باشندوں کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کھا کہ یہ دھلی اور پورے ھندوستان کی جیت ہے۔
انھوں نے کھا کہ دھلی اسمبلی کے انتخابی نتائج سے پورے ملک کو ایک خاص پیغام گیا ہے اور یھی سیاست اکیسویں صدی میں ھندوستان کو آگے بڑھائے گی - اروند کیجری وال نے کھا کہ وہ دھلی کی ترقی کے لئے ھروہ کام کریں گے جو ان سے ممکن ھوگا۔
دھلی میں نفرت کی ھوئی شکست،ھندوستان جیت گیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 175