فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 19 February 2020

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

486573
یمن کی فضائیہ کے اعلان کے مطابق جیزان کے علاقے الملاحیط کے قریب سعودی اتحاد کے جاسوس طیارے کو تباہ کردیا گیا۔
اس سے قبل یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے سعودی عرب کے صوبے صعدہ میں بھی سعودی اتحاد کے جاسوس طیارے کو مار گرایا تھا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے حال ہی میں کھا تھا کہ یمن کے شدید محاصرے کے باوجود ملک کے دفاعی سسٹم میں زبردست پیشرفت ھوئی ہے اور یمن کی فوج اور رضاکار فورس اب تک جارح اتحاد کے درجنوں جاسوس طیارے سرنگوں کر چکے ہيں۔
دو ھزار پندرہ سے سعودی اتحاد کی جنگ کا سامنا کر رھے یمنی عوام اور مجاھدین تمام تر اقتصادی، معیشتی اور طبی مشکلات کے باوجود اپنی فوجی و دفاعی ترقی کے سفر کو جاری رکھے ھوئے ہیں جس نے جارح آل سعود کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی حکومت امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رھی ہے اور اس کا زمینی فضائی اور بحری محاصرہ کئے ھوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں کی وجہ سے یمن میں اب تک سولہ ھزار سے زیادہ شھری شھید ، دسیوں ھزار زخمی اور لاکھوں یمنی دربدر ھوچکے ہیں۔
سعودی عرب کی فوجی جارحیت کے نتیجے میں غریب عرب ملک یمن کو غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے تاھم یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں اب تک جارح سعودی اتحاد کو اپنا کوئی بھی ھدف حاصل نھیں ھو سکا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh