یورپ میں خوفناک طوفان سیارا سے اب تک چھے افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں
میڈیا ذرائع نے خبردی ہے کہ جرمنی ، برطانیہ ، پولینڈ ، سوئیڈن ، ناروے ، اسلوینیہ اور جمھوریہ چیک میں اب تک چھے افراد ھلاک اور آٹھ دیگر زخمی ھوچکے ہیں جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے ۔
میڈیا رپورٹوں میں کھا گیا ہے کہ جمھوریہ چیک میں دولاکھ نوے ھزار افراد اور فرانس کے شمالی علاقوں میں ایک لاکھ تیس ھزار گھرانے بجلی سے محروم ھوگئے ہیں ۔
جرمنی میں تیزھواؤں کی وجہ سے پچاس ھزار گھروں کی بجلی منقطع ھوگئی ہے اور ٹرین سروس میں بھی مشکلات پیدا ھوئی ہیں جبکہ جرمنی کے ھوائی اڈوں کی سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں –
اطلاعات ہیں کہ جرمنی کے شمالی علاقوں میں اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کردی گئی ہے - برطانیہ میں بھی دارالعوام نے ملک میں آنے والے طوفان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ھنگامی اجلاس تشکیل دیا ہے۔
یورپ میں سیارا طوفان ، بڑے پیمانے پر تباھی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 198