www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

403642
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے اپنے ایک پیغام میں جشن آزادی کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے پر ایرانی عوام کی قدردانی کی۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے ھوشیار اورآگاہ عوام کے نام ایران کے صدر حسن روحانی کے پیغام میں آیا ہے کہ ایرانی عوام نے یوم اللہ 22 بھمن یعنی جشن آزادی کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کر کے ایک بار پھر دنیا کے سامنے اپنے اتحاد و یکجھتی اور قومی وحدت کا مظاھرہ کیا۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کھا کہ اس بار جشن آزادی، قدس بریگیڈ کے کمانڈر شھید قاسم سلیمانی کے چھلم کے ساتھ ھی ھوا جو عوام کے مزید جوش و جذبے کا باعث بنا اور عوام نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ اس دن کو شاندار طریقے سے منایا اور ایک بار پھر اسلامی جمھوری نظام سے اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کرتے ھوئے اس راستے کو جاری و ساری رکھنے کے عزم کا اظھار کیا۔
واضح رھے کہ بائیس بھمن مطابق گیارہ فروری دو ھزار بیس ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اکتالیسویں سالگرہ کا دن تھا -
اسلامی جمھوریہ ایران کے گوشہ و کنار میں نکالی گئی ریلیوں میں بچے بوڑھے جوان، مرد وخواتین اور ھرعمر کے لوگ شریک تھے جو اپنے ھاتھوں میں اسلامی جمھوریہ ایران کا پرچم ، اسلامی جمھوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ ، رھبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور شھدائے استقامت خاص طور پر سردار محاذ استقامت شھید جنرل قاسم سلیمانی کی تصویریں اٹھائے ھوئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh