اسلامی جمھوری ایران کے صدر نے کھا ہے کہ ایرانی عوام دشمنوں کی تمام سازشوں کے باوجود اپنی ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن رہیں گے -
ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر تھران میں جشن انقلاب کی ریلیوں میں شریک لاکھوں افراد کے اجتماع سے خطاب کے دوران اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ گذشتہ اکتالیس برسوں سے امریکی حکام ایران میں دوبارہ اپنے پیر جمانے کا خواب دیکھ رھے ہیں کھا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ساتھ ھی ایران سے امریکا کو نکال باھر کیا جانا امریکی حکام کے لئے ناقابل تحمل بات تھی –
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا کہ امریکا اور صھیونی حکومت کو اسلامی جمھوریہ ایران کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے اسی لئے وہ ایرانی عوام اور اسلامی انقلاب کے سخت دشمن ہیں –
صدر روحانی نے کھا کہ امریکا کے تخریبی اقدامات نہ صرف علاقے ، عالم اسلام اور پوری دنیا کے لوگوں کے لئے خطرہ ہیں بلکہ یہ اقدامات خود امریکی عوام کے لئے نقصان دہ ہیں –
تھران کے معروف آزادی اسکوائر پر لاکھوں کے اجتماع سے خطاب میں صدر روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ امریکی حکام گذشتہ اکتالیس برسوں کے دوران ابھی تک ایرانی عوام کی عظمت اور ان کے مقام کو درک نھیں کرسکے ہیں کھا کہ ایران کے عوام، حکومت ، مسلح افواج اور مجریہ ، مقننہ ، عدلیہ اور سبھی ادارے اسلامی جمھوریہ کے پرچم تلے اور رھبرانقلاب اسلامی کی رھنمائیوں میں امریکا کی غیر قانونی پابندیوں کے مقابلے میں ڈٹے رہیں گے - اس درمیان دنیا کے سبھی براعظموں کے مختلف ممالک کے سربراھوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے مرقع پر ایران کے عوام اور حکومت کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کئے ہیں۔
دشمنوں کی سازشوں کے باوجود ایران اپنی ترقی کا راستہ جاری رکھے گا، ڈاکٹر حسن روحانی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 194