www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

704874
انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کھا ہے کہ سعودی معیشت کو تباھی سے بچانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ریاض یمن کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ بند کر دے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کھا ہے کہ سعودی حکومت کے لئے بھاری معاشی و اقتصادی نقصانات سے بچنے کے لئے یہ بھترین موقع ہے کہ وہ یمن کے خلاف جنگ کا سلسلہ روک دے، نمائشی و کمزور راہ حل کے بجائے بنیادی راہ حل اختیار کرے ، خیالی جنگ بندی کا دعوی ترک کر دے اور وسیع البنیاد راہ حل کی پابندی کرے۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کھا کہ دنیا میں سعودی عرب کا اقتصاد مائنس میں جا رھا ہے اور امریکہ ھرگز سعودی عرب کو اس بدترین صورت حال سے نھیں بچائے گا کیونکہ واشنگٹن خود سعودی عرب کی معیشت کی تباھی کا ذمہ دار ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ اور جنگ یمن سمیت مختلف جنگی اخراجات نے سعودی عرب کے اقتصاد کو شدید نقصان پھنچایا ہے۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ آئی ام اف کے بیان کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور حکومت میں سعودی عرب کے زر مبادلہ کے ذخائر میں دو سو تینتیس ارب ڈالر کی کمی آئی ہے اور یوں اس ملک نے شاہ سلمان کے دور میں جس کی باگ ڈور درحقیقت بن سلمان کے ہاتھ میں ہے اپنے زر مبادلہ کی ایک بڑی مقدار سے ہاتھ دھو لیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh