www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

448674
ھندوستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں کشیدگی کم ھونے کے بجائے بڑھتی ھی جا رھی ہے۔
حقیقی کنٹرول لائن ایل اے سی پر چین کے جنگی طیاروں اور ھیلی کاپٹروں کی سرگرمیوں میں اضافے کو دیکھتے ھوئے ھندوستان نے بھی پیشرفتہ ائیر ڈیفنس سسٹم تعینات کر دیئے ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ ائیرڈیفنس سسٹم پوری طرح سے تیار ہے اور اگر چین کے کسی طیارے نے ایل اے سی کو عبور کیا تو ان میزائلوں کے ذریعے انھیں فضا میں ھی تباہ کر دیا جائے گا۔
ھندوستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے این آئی نے بتایا کہ سرحد پر موجودگی اور طاقت میں اضافے کے تحت ھندوستانی فوج اور انڈین ائیرفورس نے ائیر ڈیفنس سسٹم تعینات کر دیا ہے تاکہ پپلز لیبریشن آرمی پی ایل اے کے جنگی طیارے اور ھیلی کاپٹرز ھندوستانی سرحد میں دراندازی کی جرات نہ کریں اور اگر انھوں نے ایسا کیا تو انھیں فضا میں ھی مار گرایا جائے گا۔
ذرائع کا کھنا ہے کہ چینی ھیلی کاپٹرز ایل اے سی پر بہت نزدیک پرواز کر رھے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ کشیدگی والے تمام علاقوں میں چینی طیارے پرواز کر رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh