www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

404553
ایران کا منشیات مافیا کے خلاف اقدام اور مقابلہ جاری ہے اورعالمی برادری کو منشیات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اقدامات اور تدابیر کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے۔
ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں ایران کے نمائندے کاظم غریب آبادی نے منشیات کی روک تھام کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں منشیات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے ایران کی کوشش اور اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے گزشتہ 4 عشروں میں منشیات کی روک تھام اور اس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بہت بڑی قربانی پیش کی ہے ایران کو منشیات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بڑا جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایرانی سکیورٹی فورسز کے 30 جوان شھید اور زخمی ھوئے اور ایران نے 2 ھزار سے زائد کارروائیوں کے دوران منشیات کی 1886 عالمی اور علاقائی ٹیموں کو تباہ اور 950 ٹن منشیات کو برآمد اور ضبط کیا۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمھوریہ ایران کا منشیات مافیا کے خلاف اقدام اور کارروائی جاری رھےگی ۔

Add comment


Security code
Refresh