افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ ملک میں اگرچہ تشدد کے واقعات میں کمی واقع ھوئی ہے تاھم طالبان کے حملوں میں جانی نقصانات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ جھڑپوں کے واقعات میں کمی آنے کے باوجود ھلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے اور متوسط طور پر روزانہ تیس سے پینتس افغان فوجی اور مجموعی طور پر یومیہ ستر افراد مارے جا رھے ہیں۔
محمد اشرف غنی نے کہا کہ طالبان، افغان عوام کا حصہ ہیں اور انھیں نظرانداز نھیں کیا جا سکتا مگر افغان فوجیوں اور عام شھریوں پر طالبان کے حملے مایوس کن ہیں۔
افغان صدر نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے کہا کہ طالبان کو اس بات کو تسلیم کرنا ھو گا کہ وہ افغان عوام کی مرضی کے خلاف کوئی کام انجام نھیں دے سکتے اور اسی بنا پر بقول ان کے سیاسی راہ حل تلاش کئے جانے کی ضرورت ہے۔
افغانستان میں تشدد میں کمی، جانی نقصان میں اضافہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 201