ایران میں کورونا کے دوھزار چار سو سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے صحت پانے والوں کی تعداد ایک لاکھ اکیاسی ھزار سے قریب پھنچ گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما سادات لاری نے ھفتے کو یومیہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحت پانے والوں کی تعداد ایک لاکھ اسی ھزار چھے سو اکسٹھ ھوگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے دو ھزار چار سو چھپن نئے مریض سامنے آئے جن میں سے ایک ھزار انتالیس کو اسپتال میں داخل اور باقی کو ضروری معالجے کے بعد گھروں میں رھنے کی ھدایت کی گئی۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک سو پچیس نئی اموات کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دس ھزار تین سو چونسٹھ ھوگئی ہے۔
واضح رھے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا سے متاثرین کی تعداد اب ایک کروڑ کے قریب پہنچ رھی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں چار لاکھ ستانوے ھزار سے زائد لوگ کورونا کے نتیجے میں ہلاک ھو چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے صحت پانے والوں کی تعداد چون لاکھ نو ھزار سے زائد ھو چکی ہے۔
ستائیس جون کو ایران مین کورونا کی تازہ ترین صورتحال
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 226