صھیونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرلیا۔
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق صھیونی فوجیوں نے جمعہ کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس کے بعد صھیونی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں ہوئیں اور صھیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور متعدد فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرلیا۔
صھیونی حکومت پہلی جولائی سے غرب اردن کی تیس فیصد زمینوں کو ضم کرنے کے منصوبے پرعمل کرنا چاہتی تھی تاھم فلسطینیوں اور مختلف ملکوں کا دباؤ بڑھنے کے بعد صھیونی حکومت اسے موخر کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین نے غاصب صھیونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے اعلان کے بعد پندرہ ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور صھیونی وزیر اعظم نتن یاھو کی موجودگی میں اس پر دستخط کر دیئے۔
غرب اردن کے علاقوں میں صھیونی فوجیوں کی بربریت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 201