امریکہ نے افغانستان کے صوبے ننگر ھار گاڑیوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 افغان باشندے جاں بحق ھو گئے۔
کابل سے ذرائع کا کھنا ہے کہ امریکی جارحیت کا نشانہ بننے والے تمام افراد سویلین تھے۔
افغانستان کے صوبے ننگرھار کے گورنر کے ترجمان عطاءاله خوگیانی نے بھی ننگرھار میں 2 گاڑیوں پر امریکی حملے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رھے کہ چند روز قبل افغانستان کے کئی صوبوں من جملہ بلخ ، قندوز اور زابل مین افغان عوام نے امریکی جارحیت کے خلاف مظاھرے کئے۔