آل خلیفہ کی وزارت قانون نے بحرین علماء کونسل کو منحل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الشرق الاوسط اخبار کے مطابق آل خلیفہ کی وزارت قانون نے
شیعہ مسلمانوں کی علماء کونسل کو منحل کرنے اور اسکے اموال ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
علماء کونسل دوھزارچار میں قائم ھوئي تھی۔ یہ کونسل حقیقی اسلام کی ترویج اور قرآنی معارف کو عام کرنے کےلئے قائم کی گئي تھی۔
ادھراطلاعات ہیں کہ ملت بحرین نے احتجاجی مظاھرہ کرکے بحرین میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کو دی گئي دھمکیوں کی مذمت کی ہے ۔
بحرین میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے آیت اللہ حسین النجاتی کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دی گئي ہے۔ آل خلیفہ کی آیت اللہ نجاتی اور ان کے اھل خانہ کی شھریت سلب کرلی ہے۔
واضح رھے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررھی ہے۔