عراق کے مختلف شھروں ميں دھشتگردانہ حملوں ميں ساٹھ سے زائد افراد جاں بحق ھوگئے ۔
عراقي ذرائع کا کھنا ہے کہ منگل اور بدھ کي درميان رات ميدان النصر، الحسينہ، زعفرانيہ، مدائن، العامل، اعلام، بتاوين، کرادہ اور صدر سٹي ميں ھونے والے کار بم دھماکوں ميں کم سے کم بتيس افراد جاں بحق اور سو سے زائد افراد زخمي ھوئے ہيں۔
ايک اور اطلاع کے مطابق ايک خودکش حملہ آور نے صوبہ الانبار شھر فلوجہ کے ايک پوليس اسٹيشن ميں خود کو دھماکہ سے اڑا ليا جس کے نتيجے ميں آٹھ پوليس اھلکار جانبحق ھوگئے۔
ادھر صوبہ نينوا ميں نامعلوم مسلح افراد کي فائرنگ ميں سات عراقي فوجيوں کے مارے جانے کي خبر ہے۔
دوسري جانب عراقي پوليس نے صوبہ بابل کے علاقے حلہ ميں چھاپہ مار بتيس مفرور ملزمان کو اسلحہ و گولہ باردو سميت گرفتار کرليا ہے۔
چودہ دھشتگردوں کو صوبہ صلاح الدين سے گرفتار کيا گيا ہے۔ عراق ميں حاليہ ھفتے کے دوران ھونے والے دھشتگردي کے واقعات ميں درجنوں عام شھري مارے جاچکے ہيں۔
عراقي ذرائع کا کھنا ہے کہ ملک ميں جاري بدامني اور دھشتگردي کے واقعات ميں امريکہ اور سعودي عرب سميت خطے کے بعض عرب ممالک ملوث ہيں۔