www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

302451
اسلامی جمھوریہ ایران کےصدر حسن روحانی نے ایٹمی معاھدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے فیصلے کا دفاع کرتے ھوئے کھا کہ فریق مقابل کی وعدہ خلافیوں کو ھر گز برداشت نھیں کیا جاسکتا۔
قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کے موقع پر صدر حسن روحانی کا کھنا تھا کہ فریق مقابل کی وعدہ خلافیوں کے جواب میں ایٹمی معاھدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی فیصلہ درست ہے۔
صدر نے ایک بار پھر اپنی حکومت کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاھدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نھیں رکھ سکتا۔
انھوں نے ایٹمی معاھدے کے باقی ماندہ فریقوں کے ساتھ جاری مذاکرات کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ اگر مذاکرات ناکام رھے تو ایران ایٹمی معاھدے پر عملدرآمد کی سطح میں مزید کمی کردے گا۔
صدر ایران کا کھنا تھا کہ عالمی طاقتوں کو اچھی طرح جان لینا چاھیے کہ ایرانی تیل کی فروخت پر مکمل پابندی اور برآمدات صفر ھونے کی صورت میں بین الاقوامی آبی گزرگاہیں پھلے کی طرح محفوظ نھیں رھیں گی۔
انھوں نے کھا کہ ایران کے خلاف یک طرفہ دباؤ خود دباؤ ڈالنے والوں کے مفاد میں نھیں اور اس سے ان کی اور دنیا کی سلامتی میں کوئی مدد نھیں ملے گی۔

Add comment


Security code
Refresh