روسی فوج نے امریکہ کے میزائل تجربے کے جواب میں دو میزائل تجربات انجام دیئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق قطب شمالی اور بیرنٹس سی میں موجود بحری بیڑوں سے داغے جانے والے یہ میزائل آرخن گلسک اور جزیرہ کامچاتکا میں طے شدہ اھداف پر لگے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق تجربے کے دوران میزائلوں کی فنی خصوصیات کا بغور جائز لیا گیا۔
روس کے صدر ولادی میر پوتین نے گزشتہ دنوں وزارت دفاع کو حکم دیا تھا کہ وہ امریکہ کے حالیہ میزائل تجربے کا جواب دینے کی تیاری کرے۔
امریکہ نے گزشتہ پیر کو جدید ترین کروز میزائل کے تجربے کا اعلان کیا تھا جو پانچ سو کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد اپنے ھدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکہ کے جواب میں روس کے دو میزائل تجربات
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 243