www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

820249
افغانستان کی چیف الیکشن کمشنر نے ملک کے صدارتی انتخابات میں دھاندلیوں کا اعتراف کیا ہے۔
انتخابی عمل کے حوالے سے ایک کانفرنس کو خطاب کرتے ھوئے افغانستان کی چیف الیکشن کمشنر حوا علم نورستانی کا کھنا تھا کہ انتخابی عملے کے بارہ ھزار چھے سو پچاس کارکنوں کے بارے میں انتخابی جرائم میں ملوث ھونے کی شکایات موصول ھوئی ہیں۔ انھوں نے کھا کہ ان افراد کے بارے میں انتخابی کمیشن میں ضابطے کی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔
افغان الیکشن کمشنر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک اھم صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے الیکشن آفس کے سینیئر رکن اسداللہ سعادتی نے الیکشن کمیشن پر انتخابی عملے کی خلاف ورزیوں سے غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔
عبداللہ عبداللہ کے ھزاروں حامیوں نے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف پچھلے چند روز کے دوران مختلف صوبوں میں مظاھرے بھی ک‏ئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh