www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

355638

امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی شھریوں کو عراق کا سفر نہ کرنے کی ھدایت کی ہے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجرجنرل قاسم سلیمانی کی شھادت کے بعد امریکی سفارت خانے نے امریکی شھریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کی ھدایت جاری کر دی ہے۔

اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کھا ہے کہ عراق میں رونما ھونے والے حالیہ واقعات کے بعد حالات ٹھیک نھیں ہیں اور امریکی شھریوں کو عراق میں مشکلاب اورخطرات کا سامنا ھوسکتا ہے۔ لھذا امریکی شھری عراق کا سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

اس سے قبل عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ نے ایک بیان میں قونصلخانہ کی تمام سرگرمیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رھے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم اور مایہ ناز مرد مجاھد میجر جنرل قاسم سلیمانی طویل مجاھدت و فدا کاری کے بعد جعمہ کی رات بغداد ایئر پورٹ کے قریب امریکی ھیلی کاپٹروں کے حملے میں درجہ شھادت پر فائز ھوئے ۔

امریکی حملے میں عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے اعلی کمانڈر ابو مھدی مھندس اور چند دیگر بھی شھید ھوئے۔ جبکہ چند روز قبل عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی پر ھوائی حملے میں 25 اھلکاروں کی شھادت کے بعد عراقی عوام نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر حملہ کرکے اس کے ایک حصے کو نذر آتش کردیا اور وھاں عراق اورحشد الشعبی کے پرچم لھرا دیئے اور عراق میں امریکہ مخالف مظاھرے شروع ھو گئے۔

Add comment


Security code
Refresh