ھندوستان ، پاکستان اور افغانستان نے جنرل قاسم سلیمانی کو شھید کرنے کے امریکا کے دھشت گردانہ اقدام کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
ھندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے امریکا کے اس اقدام کو خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کا باعث قرار دیا ہے۔
ھندوستان کی وزارت خارجہ نے کھا ہے کہ مغربی ایشیا میں امن و استحکام بھت زیادہ اھمیت رکھتا ہے اور اس علاقے میں کشیدگی کا بڑھنا تشویشناک ہے۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے جنرل قاسم سلیمانی کو شھید کرنے کے امریکا کے دھشت گردانہ حملے کو تشویشناک قرار دیا ہے ۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کھا ہے کہ امریکا کا یہ اقدام خطے میں بے ثباتی کا عامل ہے ۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کھا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شھید کرنے کے امریکی اقدام نے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
افغانستان کے چیف ایکزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے جنرل قاسم سلیمانی کی شھادت پر ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے کھا ہے وہ اپنے ملک کی سرزمین کو کسی بھی بیرونی طاقت کو کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نھیں دیں گے۔
حنرل قاسم سلیمانی کی شھادت، ھندوستان، پاکستان اور افغانستان کا ردعمل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 224