حزب اللہ عراق کے ترجمان نے عراق سے غیر ملکی فوجیوں کو باھر نکالنے کے فیصلےکی حمایت کرتے ھوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور اتحادی فوجیوں کو چاھئے کہ وہ عراق سے نکلنے کی فکر کریں۔
حزب اللہ عراق کے ترجمان محمد محیی نے کھا ہے کہ فرزندان عراق اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی کا سلسلہ ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔
انھوں نے مزید کھا کہ حزب اللہ عراق ، امریکہ کی جانب سے بلیک لیسٹ میں شامل کئے جانے کے بعد سیاسی ، سماجی اور دیگر شعبوں میں اپنی بھرپور سرگرمیاں جاری رکھے گی ۔
بغداد ایئرپورٹ پر امریکہ کے دھشتگرد فوجیوں کے ھاتھوں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی ، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومھدی المھندس کے بزدلانہ قتل کے بعد عراقی ممبران پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو ایک بل پاس کر کے عراق سے غیرملکی فوجیوں کو باھر نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز پر امریکہ مردہ آباد اور اسرائیل مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔
سپادہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومھدی المھندس اپنے آٹھ ساتھیوں سمیت تین جنوری کو دھشتگرد اور جارح امریکی فوجیوں کے فضائی حملے میں شھید ھوگئے تھے۔شھید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر عراق کے دورے پر گئے تھے۔شھید جنرل قاسم سلیمانی اور ابومھدی المھندس مغربی ایشیا کے علاقے میں داعش سمیت تکفیری دھشتگرد گروھوں کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر برسرپیکار تھے۔
عراقی ذرائع کے مطابق مرکزی ، جنوبی اور مغربی عراق کے صوبوں کے قبائلی شیوخ نے صوبہ الانبار میں متحدہ عراق ، غاصبانہ قبضے اور تقسیم کی مخالفت کے زیرعنوان ایک کانفرنس منعقد کی جس میں صوبہ الانبار کے شیخ سفیان العیثاوی نے کھا کہ ھم پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد غیرملکی فوجیوں کو عراق میں رھنے کی اجازت نھیں دے سکتے ۔
البدر تنظیم کے رھنما صادق الحسینی نے بھی عراقی وزیراعظم عادل عبدالمھدی کے موقف کو سراھتے ھوئے کھا کہ عادل عبدالمھدی نے پانچ شجاعانہ فیصلوں کی قیمت چکائی ہے جو حشدالشعبی کے خلاف امریکی دباؤ کے سامنے ڈٹ جانے ، حشدالشعبی کے خلاف مجرمانہ جارحیت کی مذمت کرنے ، چین کے ساتھ معاھدے کی جانب بڑھنے ، شام کے ساتھ البوکمال گذرگاہ کھولے جانے کی اجازت دینے اور ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو ختم نہ کرنے سے عبارت ہے۔
درایں اثنا عراقی ذرائع نے خبردی ہے کہ مشرق قریب کے امور میں امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ڈیویڈ شینگر نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن ، عراق کی موجودہ حکومت کے اندر اور باھر کے سیاسی رھنماؤں اور حکام پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے نئی فھرست تیار کرنے میں مصروف ہے۔ نئی فھرست میں نوری المالکی ، فالح الفیاض اور ھادی العامری بھی شامل ھوں گے۔
اتحادی افواج عراق سے باھر نکلنے کی فکر کریں : حزب اللہ عراق کے ترجمان محمد محیی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 206