اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر کے خصوصی ایلچی نے کیف میں یوکرین کے صدر سے ملاقات کی اور انھیں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا پیغام پھنچایا ہے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے خصوصی ایلچی اور ٹرانسپورٹ کے وزیر محمد اسلامی نے کیف میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کرکے انھیں صدر روحانی کا پیغام پیش اور طیارہ حادثے کے بارے میں اب تک انجام پانےوالی تحقیقات اور پیشرفت سے آگاہ کیا-
اس ملاقات میں ایران کے خصوصی ایلچی اور یوکرین کے صدر نے طیارہ حادثے سے متعلق تحقیقات اور جاں بحق ھونے والوں کے اھل خانہ کے غم و اندوہ کا مداوا کرنے کے لئے تھران اور کیف کی مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر تاکید کی-
ملاقات میں یوکرین کے صدر نے کھا کہ ایران نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے بارے میں جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے ہیں۔
یوکرین کے صدر نے کھا کہ ایران کے صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر جو باتیں ھوئیں اور تھران نے حادثے سے متعلق جو وعدے کئے تھے وہ سب پورے کئے ہیں۔ انھوں نے کھا کہ تھران نے یوکرینی ماھرین کو جائے حادثہ پر پھنچ کر تحقیقات میں شامل ھونے کے لئے ھر طرح کی سھولت فراھم کی جس کے نتیجے میں جاں بحق ھونے والے یوکرینی مسافروں کی شناخت آسان ھوئی اور ان کے لاشیں واپس یوکرین لانے میں مدد ملی-
یوکرین کے صدر نے کھا کہ تھران میں یوکرین کے مسافر طیارے کے حادثے کے بارے میں مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
گذشتہ آٹھ جنوری کو جس دن علی الصبح ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراق میں دھشت گرد امریکی فوج کی عین الاسد چھاؤنی پر کامیاب جوابی میزائلی حملہ کرکے امریکی فوجیوں کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پھنچایا تھا اور پورے ایران کا ایئر ڈیفنس سسٹم ھائی الرٹ تھا تھران میں انسانی غلطی کے نتیجے میں یوکرین کا ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ھوگیا جس میں سوار سبھی ایک سو چھہتر افراد جاں بحق ھوگئے تھے۔
اس حادثے کے بعد ایران کی مسلح افواج نے ایک بیان میں امریکی صدر کی طرف سے ایران کے باون مقامات پر حملوں کی دھمکیوں اور ایران کی فضائی حدود کے آس پاس امریکا کے جنگی طیاروں کی پروازوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے اعلان کیا کہ ایک انسانی غلطی اور یوکرین کے مسافر طیارے کے اچانک ایران کے حساس فوجی مراکز کے قریب پھنچ جانے کے نتیجے میں یہ طیارہ ایک میزائل کا نشانہ بننے سے حادثے کا شکار ھوگیا۔
اس حادثے پر ایران میں عام سوگ کا اعلان کیا گیا اور رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سمیت ایران کے سبھی اعلی حکام نے حادثے پر اپنے گہرے دکھ کا اظھار کرتے ھوئے جاں بحق ھونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی تھی۔ رھبرانقلاب اسلامی نے مسلح افواج اور دیگر متعلقہ اداروں کو حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے جو پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔
صدر ایران کے خصوصی ایلچی کی یوکرینی صدر سے ملاقات
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 154