امریکہ کے باوردی دھشتگردوں کا ھیلی کاپٹر ایک آپریشن کے دوران فلپائن کے سمندر میں گر کر تباہ ھوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک فوجی آپریشن کے دوران امریکی بحریہ کے دھشتگردوں کا ھیلی کاپٹر MH-60 فلپائن کے کھلے سمندر میں گر کر تباہ ھو گیا۔
امریکی بحریہ کے ترجمان کا کھنا ہے کہ پانچ میں سے تین اھلکاروں کی حالت نازک ہے جنھیں جاپانی ھیلی کاپٹر کی مدد سے اوکینوا میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر دو اھلکاروں کو امریکی بحری جھاز پر پھنچا دیا گیا ہے۔
امریکی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں حادثے کی وجہ سے آگاہ نھیں کیا گیا ہے جب کہ یہ بھی واضح نھیں کہ حادثے کے وقت ھیلی کاپٹر کس قسم کی فوجی کارروائی میں مصروف تھا۔
امریکہ کے باوردی دھشتگردوں کا ھیلی کاپٹر تباہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 151