فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 24 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

637469
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین گیٹ اسکینڈل کے حوالے سے اپنے سابق مشیر جان بولٹن کے انکشافات کو سستی شھرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کھنا تھا کہ انھوں نے جان بولٹن سے ھرگز یہ بات نھیں کھی کہ یوکرین کی فوجی امداد آئندہ صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ ڈیموکریٹ رقیب جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات سے مشروط کردی جائے۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ جان بولٹن اپنی زیرطبع کتاب بیچنے کے لیے اس طرح کی من گھڑت باتیں کررھے ہیں۔
کھا جارھا ہے کہ جان بولٹن نے اپنی زیر طبع کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اگست دوھزار انیس میں ان سے درخواست کی تھی کہ یوکرین کو دی جانے والی تین سو اکیانوے ملین ڈالر کی فوجی امداد روک دی جائے جس کا مقصد جوبائیڈن کے خلاف تحقیقات کی غرض سے یوکرینی حکام پر دباؤ ڈالنا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ یوکرین گیٹ اسکینڈل کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو ان دنوں مواخذے کا سامنا ہے اور سینیٹ کے ارکان جان بولٹن سے ایوان میں گواھی دینے کا مطالبہ کر رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh