اسلام آباد پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے رھنماؤں اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو بھی گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ پندرہ دوسرے مظاھرین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باھر مظاھرہ کر رھے تھے۔
علاوہ ازیں میر علی، ٹانک، میرانشاہ اور ژوب سمیت مختلف علاقوں میں بھی پی ٹی ایم سربراہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے تاھم کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نھیں ملی۔
واضح رھے کہ منظور پشتین کو گزشتہ روز پشاور کے شاھین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا واضح رھے کہ منظور پشتین کو گزشتہ روز پشاور کے شاھین ٹاؤن سے گرفتار کرکے چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھیج دیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پی ٹی ایم رھنما منظور پشتین ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جس کے خلاف اکیس جنوری کو ایف آئی درج کی گئی تھی۔
پاکستان میں رکن اسمبلی کی گرفتاری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 160