www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

543239
ھندوستان نے کورونا وائرس سے متاثر چین کے شھر ووھان اور صوبہ ھوبی سے اپنے تمام شھریوں کے انخلا کا اعلان کردیا ہے۔
نئی دھلی میں ھندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر چین کے علاقوں میں مقیم ھندوستانی شھریوں کی واپسی کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس وقت ساڑھے تین سو کے قریب ھندوستانی شھری چین کے شھر ووھان میں موجود ہیں اور حکومت ھندوستان نے ان کے انخلا کے لیے چین سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
ھندوستانی حکام کا کھنا ہے کہ چین سے حال ھی میں واپس آنے والے تین ھندوستانی شھریوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ھونے کے شبھے میں اسپتال میں بھرتی کردیا گیا ہے جبکہ انتھائی زیادہ بخار میں مبتلا ایک چینی شھری کو کولکتہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
چین کے نیشنل ھیلتھ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ھلاک ھونے والوں کی تعداد ایک سو چھے ھوگئی ہے، جبکہ اس مھلک بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد ساڑھے چار ھزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh