www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

521215
روسی صدر ولادیمیر پوتین کے نمائندہ وفد نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات و گفتگو کی ہے۔
شام کے امور میں روسی صدر کے مشیر الکزینڈر لاورنتیف نے جو اس وفد کی سربراھی کر رھے ہیں، شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کر کے حلب اور ادلب کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں روسی وفد اور شام کے صدر نے شام سے دھشتگردوں کو اکھاڑ پھینکنے کے عزم پر تاکید کی۔
شام کے صدر بشار اسد اور روسی وفد نے شام میں سیاسی عمل کا جائزہ لیا اور ھرطرح کی بیرونی مداخلت اور بعض فریقوں کی سیاست بازی سے دور رھتے ھوئے آئین کی بنیادی کمیٹی کی سرگرمیوں پر تاکید کی۔
شام میں آئین سازکمیٹی کی تشکیل کا آئیڈیا پھلی بار شام کے لئے نیشنل ڈائیلاگ کانگریس کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔ شام کی نیشنل ڈائیلاگ کانگریس کا اجلاس انتیس و تیس جنوری دوھزار اٹھارہ کو روس کے شھر سوچی میں منعقد ھوا تھا۔
شام کے لئے نیشنل ڈائیلاگ کانگریس کی تشکیل کا فیصلہ، نومبر دوھزار سترہ میں روس میں آستانہ مذاکرات کے ضامن ممالک اسلامی جمھوریہ ایران ، روس اور ترکی کےسربراھوں کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
آستانہ مذاکرات کا عمل شام میں قیام امن کے لئے اسلامی جمھوریہ ایران کی پھل پر روس اور ترکی کے تعاون سے جنوری دوھزار سترہ سےشروع ھوا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh