یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے نھم محاذ پر البنیان المرصوص نامی آپریشن کے دوران 2500 کیلومیٹر کے علاقے کی آزادی کا اعلان کرتے ھوئے کھا کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے جازان علاقے میں واقع آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان کا کھنا تھا کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صنعا پر قبضے کی دشمنوں کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے ایک پریس کانفرنس میں کھا کہ یمنی فوج نے نھم کے محاذ پر دشمنوں کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا اور دشمنوں کو بھت زیادہ جانی اور مالی نقصان پھنچایا۔
ان کا کھنا تھا کہ ھماری مسلح افواج نے دشمن کی فوج مکمل طور پر تباہ کرنے کے بعد مآرب شھر کی جانب اپنی پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھا اور مآرب اور الجوب صوبے کے کئی شھروں کو آزاد کرا لیا۔
ان کا کھنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران دشمن فوج کے ھزاروں فوجی ھلاک، زخمی اور اسیر ھوئے جبکہ سعودی اتحاد کی 17 بٹالین اور 20 بریگیڈ پوری طرح تباہ ھوگئی۔
یحیی السریع کا کھنا ہے کہ متعدد میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے جازان میں آرامکو تیل تنصیبات، ابھا ھوائی اڈے، خمیس مشیط چھاونی اور سعودی عرب کے اندر متعدد حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
آرامکو سمیت سعودی عرب کی متعدد حساس تنصیبات پر یمنیوں کا پھر بڑا حملہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 160