www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

450417
قدس کی غاصب اور جابر صھیونی فوجیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ناپاک صھیونی منصوبے سینچری ڈیل کی رونمائی کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کرنے والے نھتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس سے 22 فلسطینی زخمی ھو گئے۔
فلسطین کی ھلال احمر کمیٹی کا کھنا ہے کہ صھیونی فوجیوں نے کل رات مقبوضہ قدس، الخلیل اور غرب اردن کے علاقے البیرہ میں فلسطینی مظاھریں پر آنسو گیس کے شیل داغے، لاٹھی چارج کیا اور ربر کی گولیاں چلائیں جس سے 22 فلسطینی زخمی ھو گئے۔
واضح رھے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناپاک صھیونی منصوبے سینچری ڈیل کی رونمائی کی جس کے خلاف عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور بھت سے اسلامی ممالک اور فلسطینی جماعتوں کے سربراھوں نے اس امریکی و صھیونی منصوبے سے اپنی شدید مخالفت و بے زاری کا اعلان کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh