پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد کے خلاف ھندوستانی وزیراعظم کے بیانات پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے کھا ہے کہ کسی کو بھی کسی طرح کے حملے کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی فوج کی صلاحیتوں کو کم نھیں سمجھنا چاھئے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کے بارے میں ھندوستانی وزیراعظم کے حالیہ بیانات کو مخاصمانہ قرار دیا اور کھا کہ نئی دھلی کو یہ نھیں بھولنا چاھئے کہ پاکستانی فوج نے گذشتہ برس ستائیس فروری کو ھندوستان کے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ھندوستانی حکام کے غیرذمہ دارانہ بیانات کو روکنے اور علاقائی امن و سیکورٹی کو درپیش خطرے کو روکنے کے لئے اقدام کرے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ھندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ابھی حال میں کھا تھا کہ ھندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ کی صورت میں ھندوستان دس روز سے کم وقت میں پاکستان کو شکست دے سکتا ہے۔
پاکستان کے خلاف ھندوستانی وزیراعظم کے بیان پر اسلام آباد کا ردعمل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 167