www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

380839
شھریت ترمیمی قانون کے خلاف دھلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاھین باغ سے اٹھنے والی آواز مزید تیز ھوتی جارھی ہے ۔
دھلی کے جنتر منتر پر الائنس اگینسٹ سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے بینر تلے احتجاجی مظاھرہ میں سیکڑوں کی تعداد میں جنتر منتر پر مظاھرین جمع ھوئے ۔ مظاھرین نے حکومت کو وارننگ دیتے ھوئے کھا کہ حکومت کو شھریت ترمیمی قانون واپس لینا ھوگا کیونکہ یہ قانون آئین کے خلاف ہے اور ملک کے لوگوں میں اختلاف کا باعث ہے۔
مظاھرہ میں پھنچے آر جے ڈی کے ممبر پارلیمنٹ منوج جھا نے کھا کہ یہ گاندھی کا ملک ہے اور یھاں اسرائیل کا نظریہ نھیں چلے گا ۔ منوج جھا نے کھا کہ اب آپ لوگ جاگ چکے ہیں ۔ انھوں نے مزید کھا کہ جو لوگ ٹکڑے ٹکڑے گینگ کا لفظ استعمال کرتے ہیں وہ ملک کے ٹکڑے کرنا چاھتے ہیں ۔ یہ ھمارے ملک کیلئے بے مثال لمحہ ہے ، یہ آگے بڑھے گا اور انھیں قانون واپس لینا ھوگا ۔ اگر پیار سے نھیں لیا تو گاندھی وادی طریقہ سے انھیں مجبور کردیا جائے گا ۔ اس سے ھمارے ملک کا نقصان ھوا ۔ گاندھی کے ملک اور اسرائیل کے نظریہ کا فرق مٹ گیا ہے۔
مظاھرین نے حکومت پر زندگی سے وابستہ ایشوز کو دبانے اور انھیں نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ھوئےحکومت کو وارننگ دی کہ حکومت کو شھریت ترمیمی قانون واپس لینا ھوگا۔
دوسری جانب بی جے پی کے قومی سیکریٹری ترون چگھ نے ایک متنازعہ بیان دیتے ھوئے شاھین باغ کا موازنہ دھشت گرد تنظیم داعش سے کرڈالا ہے۔ ساتھ ھی انھوں نے بی جے پی لیر انوراگ ٹھاکر کے اس بیان کی بھی حمایت ہے جس کیلئے مرکزی وزیر سے جواب تک مانگا جاچکا ہے۔ ترون چھگ نے شاھین باغ کو شیطان باغ بھی بتایا۔
در ایں اثنا مغربی بنگال کے مرشد آباد واقع جالنگی علاقے میں شھریت قانون کو لے کر جاری احتجاجی مظاھرہ پرتشدد ھو گیا جس میں کم ازکم دو لوگوں کی موت ھو گئی جبکہ دیگر تین زخمی ھو گئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh