ھندوستان میں شھریت ترمیمی ایکٹ سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاھرے پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں اس درمیان دھلی میں جامعہ نگر میں سی اے اے کے خلاف ریلی میں شریک لوگوں پر ایک شدت پسند مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس میں ایک طالب علم زخمی ھوگیا-
ھندوستانی میڈیا کے مطابق سی اے اے اور این آر سی کے خلاف قومی دارالحکومت دھلی سمیت ملک کے گوشہ وکنار میں احتجاجی مظاھرے جاری ہیں اس درمیان مھاتما گاندھی کے قتل کی برسی کے موقع پر سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف نکالی گئی ریلی میں شریک لوگوں پر ایک شدت پسند شخص نے فائرنگ کردی جس میں ایک طالب علم زخمی ھوگیا -
مسلح شخص کا نام گوپال بتایا گیا ہے اور وہ فائرنگ کرتے اور پستول ھوا میں لھراتے ھوئے کہہ رھا تھا کہ لو آزادی چاھئے یہ لو آزادی اور دھلی پولیس زندہ باد کے بھی نعرے لگا رھا تھا -
مسلح شخص کافی دیر تک ھوا میں پستول لھراتا رھا اور پولیس پاس میں ھی کھڑی تھی تاھم کافی دیر بعد مسلح شخص کو گرفتار کیا گیا ۔
اس وقت کے بعد جامعہ نگر میں افراتفری اور خوف کا ماحول ہے ۔
واقعے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں اور وہ پولیس کی مبینہ لاپرائی پر شدید برھمی کا اظھار کر رھے ہیں -
وھاں موجود بھیڑ کا کھنا ہے کہ ایک پرامن مظاھرہ ھو رھا تھا اور اسی وقت ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی ۔
ھندوستانی ٹیلی ویژن چینلوں کا کھنا ہے کہ اس سے پھلے دھلی میں ایک انتخابی ریلی میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اشتعال انگیز نعرے لگوائے تھے جس میں دیش کے غداروں کو گولی مارو ۔۔۔۔ کے جیسے نعرے بھی شامل تھے اور جمعرات کو فائرنگ کا یہ واقعہ اسی انتخابی نعرے سے متاثر معلوم ھو رھا ہے -
دوسری جانب مھاتماگاندھی کے قتل کی برسی کے موقع پر سی اے اے اور این آرسی کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالی گئیں جامعہ ملیہ کے باھر بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے جامعہ سے راج گھاٹ تک ریلی نکالنے کی کوشش تاھم فائرنگ کے واقعے کے بعد وہ ریلی وہیں پر رک گئی جامعہ ملیہ کے باھر ھزاروں کی تعداد میں طلبا اور طالبات اور عام لوگ احتجاجی مظاھرہ میں شریک ہیں اور سی اے اے کے خلاف نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ دھلی پولیس کی لاپروائی پر شدید غم غصے کا اظھار کررھے ہیں -
ادھر شاھین باغ سمیت دھلی کے اٹھائیس سے زائد مقامات پر لوگ بدستور احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہیں ۔ ریاست اترپردیش کے بھی مختلف شھروں منجملہ لکھنو میں حسین آباد کے گھنٹہ گھر پر ھزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے پرجوش انداز میں احتجاجی دھرنے پر بیٹھے سی اے اے اور این آرسی کے خلاف نعرے لگارھے ہیں -
بھار ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، تلنگانہ ، مغربی بنگال ، راجستھان ، آسام، تریپورا اور ملک کی دیگر ریاستوں کے شھروں میں یس اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاھرے جاری ہیں –
ھندوستانی میڈیا کا کھنا ہے دھلی میں اسمبلی انتخابات کے موقع پر سیاسی رھنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات اور نعروں سے ماحول کافی خراب ھوسکتا ہے -
دوسری جانب بھار پولیس نے سی پی آئی لیڈر کنھیا کمار کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ سی اے اے اور این آرسی کے خلاف ایک ریلی نکال رھے تھے -
ھندوستانی مظاھرین پر ایک مسلح شخص کی فائرنگ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 159