عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پوری دنیا میں ھنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانوم نے جنیوا میں ھنگامی کمیٹی کے اجلاس اور تقریبا اٹھارہ ملکوں میں کرونا وائرس پھیلنے کی تصدیق ھونے کے بعد پوری دنیا میں ھنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔
ایڈھانوم نے کھا کہ یہ بیماری دنیا میں تیزی سے پھیل رھی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق چین کے باھر اب تک سو سے زیادہ افراد کرونا وائرس کا شکار ھوچکے ہیں۔
کھا جا رھا ہے کہ اب تک دنیا میں کورونا کے سات مختلف نمونے کشف کئے جا چکے ہیں۔
کرونا وائرس مشرقی چین کے شھر ووھان سے شروع ھوا ہے اور چینی حکام اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رھے ہیں۔دوسرے ممالک میں یہ وائرس پھیلنے کے خوف سے بھت سی ایئرلائنوں نے چین کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
فرانس پریس کے مطابق چین کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دوسو تیرہ تک پھنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس پھیلنے کے بعد عالمی سطح پر ھنگامی حالت کا اعلان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 158